ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نادرا کا یکم مئی کو دفاتر بند رکھنے کا اعلان

نادرا کا یکم مئی کو دفاتر بند رکھنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : نادرا نے یکم مئی کو عام تعطیل کے سلسلے میں دفاتر بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

ترجمان نادرا کے مطابق مزدوروں کے عالمی دن کی مناسبت سے حکومتِ پاکستان کی جانب سے یکم مئی بروز جمعہ المبارک کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے لہٰذا نادرا کے تمام دفاتر کل بند رہیں گے۔ 

ترجمان نادرا کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے کام کرنے والے دفاتر 30 اپریل اور یکم مئی کی درمیانی شب 12 بجے سے 2 مئی صبح 8 بجے تک بند رہیں گے۔ اس دوران نادرا کی خدمات پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے دستیاب ہوں گی۔