سٹی 42: یکم مئی ، تاجروں نے بازار کھلے رکھنے کا اعلان کردیا ۔
صدر انجمن تاجران اردو بازار ابوذر غفاری گوہر نے کہا یکم مئی کواردو بازار بند رہے گا، جبکہ صدر بابر محمود نے کہا ہال روڈ مارکیٹ کل مکمل کھلی رہےگی۔
صدر بورڈ شیخ محمد جاوید کے مطابق یکم مئی کو اعظم کلاتھ مارکیٹ مکمل کھلی رہے گی۔
صدر انجمن تاجران لاہور مجاہد مقصود بٹ نے کہا شاہ عالم مارکیٹ کل مکمل کھلی رہے گی، صدر مال روڈ سہیل محمود بٹ نے اعلان کیا لیبر ڈے پر مال روڈ مکمل کھلا رہے گا