ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور سمیت پنجاب میں آٹے کا بحران سنگین ہو گیا

لاہور سمیت پنجاب میں آٹے کا بحران سنگین ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

خان شہزاد:لاہور سمیت پنجاب بھر میں سرکاری آٹے کا بحران سنگین صورتحال اختیار کر گیا ہے، جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

فلور ملز مالکان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے گندم کی سپلائی روکی ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں آٹے کی پیداوار متاثر ہوئی ہے اور مارکیٹ میں سپلائی کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے۔

لاہور سمیت دیگر شہروں میں اوپن مارکیٹ میں 10 اور 20 کلوگرام آٹے کے تھیلے دستیاب نہیں، جبکہ کریانہ مرچنٹس کا کہنا ہے کہ شہر میں روزانہ تقریباً 2 لاکھ تھیلوں کی طلب ہے جو پوری نہیں ہو رہی۔

فلور ملز کے محدود ذخائر کے باعث شہری مجبوراً 15 کلوگرام آٹے کے تھیلے مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہیں، جس سے گھریلو بجٹ پر مزید دباؤ بڑھ گیا ہے۔

کریانہ مرچنٹس اور فلور ملز ایسوسی ایشن نے صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے فوری طور پر گندم کی سپلائی بحال کرنے اور آٹے کے بحران پر قابو پانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔