ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعظم پٹرول ریلیف پراجیکٹ ، یونیورسٹیز سے رضاکار طلب

وزیر اعظم پٹرول ریلیف پراجیکٹ ، یونیورسٹیز سے رضاکار طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 زاہد چوہدری:وزیر اعظم پٹرول ریلیف پراجیکٹ کے تحت ملک بھر کی یونیورسٹیز سے رضاکار طلب کر لیے گئے ہیں، اس حوالے سے وزیر اعظم یوتھ پروگرام کی جانب سے یونیورسٹیز کو باقاعدہ مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔

 مراسلے کے مطابق یونیورسٹیز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ہر مختص پٹرول پمپ پر تین تین رضاکار تعینات کریں، جو شہریوں اور پٹرول پمپس کے عملے کی پٹرول ریلیف ایپ کے استعمال میں معاونت کریں گے۔

 مراسلہ کے مطابق پراجیکٹ کے تحت تعینات رضاکاروں کو آن لائن تربیت بھی فراہم کی جائے گی تاکہ وہ شہریوں کی بہتر رہنمائی کر سکیں اور نظام کی مؤثر انداز میں عملداری کو یقینی بنایا جا سکے۔

 یہ رضاکار صرف ان پٹرول پمپس پر خدمات انجام دیں گے جو پٹرول ریلیف پراجیکٹ کے لیے مخصوص کیے گئے ہیں۔