ویب ڈیسک: حکومت سندھ نے صوبے بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں مزید ایک ماہ کی توسیع کردی ہے۔
محکمہ داخلہ سندھ نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق صوبہ سندھ میں دفعہ 144 کے تحت احتجاج، جلسے، جلوس ،دھرنوں اور اسلحہ کی نمائش پر پابندی تاحال برقرار ہے جس میں مزید ایک ماہ کی توسیع کردی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کے تحت سندھ بھر میں وال چاکنگ اور ریلیوں کے انعقاد پر بھی پابندی عائد ہے، قانون کی خلاف ورزی خلاف ورزی کرنے والوں پر دفعہ 188 کے تحت مقدمہ درج ہوگا۔