سٹی42: لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک کو پاکستان کا قومی سلامتی کا مشیر بنا دیا گیا ہے۔
اس اہم تقرر کا اعلان آج بدھ کی شب کیا گیا ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک جی ایچ کیو میں ایڈجوٹنٹ جنرل کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ اس وقت وہ آئی ایس آئی کے چیف ہیں.
لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک بلوچستان میں انفنٹری ڈویژن اور وزیرستان میں انفنٹری بریگیڈ کمانڈ کرچکے ہیں، اس کے علاوہ وہ چیف انسٹرکٹر نیشنل ڈیفینس یونیورسٹی (این ڈی یو) اور انسٹرکٹر کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ بھی تعینات رہ چکے ہیں۔
لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک اس سے پہلے ملٹری آپریشنز ڈائریکٹوریٹ میں بھی فرائض سرانجام دےچکےہیں۔ وہ فورٹ لیون ورتھ اور رائل کالج آف ڈیفنس اسٹڈیز کے گریجویٹ بھی ہیں، وہ اپنے کورس میں اعزازی شمشیر بھی حاصل کرچکے ہیں۔
لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک 30 ستمبر 2024 کو بطور ڈی جی آئی ایس آئی بنے تھے۔
یفٹیننٹ جنرل عاصم ملک کے والد غلام محمد بھی لیفٹیننٹ جنرل تھے رہے۔ انہیں جنرل جی ایم کہا جاتا تھا۔ وہ کور کمانڈر راولپنڈی رہے ہیں۔