ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نوکیا کا موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

نوکیا کا موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: موبائل فون کمپنی نوکیا نے اپنے موبائل فونز کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کر دیاہے ۔

 نوکیا ایچ ایم ڈی نے پاکستان میں اپنے مقبول فیچر فونز کے متعدد ماڈلز کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کیا ہے، جن میں 600 سے 800 روپے تک کی کمی کی گئی ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ فون مختلف رنگوں میں دستیاب ہیں، جن میں 2 سے 3 انچ سکرینیں، ہیڈ فون جیک، میموری کارڈ سلاٹس، Unisoc چِپس اور دیگر فیچرز شامل ہیں۔ نوکیا 105 کلاسک کی قیمت کم کرتے ہوئے 2 ہزار 999 روپے ، نوکیا کے 106 کے 2023 ماڈل کی قیمت 4 ہزار وپے ، نوکیا 108 کی قیمت 4100 روپے ، نوکیا 110 کی قیمت 5 ہزار روپے ، نوکیا 125 کی قیمت 5200 روپے کر دی گئی ہے ۔