سٹی42: ہم ہر جگہ ہیں، ہر وقت تیار ہیں؛ ملٹری کارروائی ان کی چوائس ہو گی، آگے یہ کدھر جاتا ہے یہ بعد میں ہم طے کریں گے۔
پاکستان آرمی کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے یہ بات اسلام آباد میں وزیر خارجہ اور سکیرٹری خٓرجہ کے ساتھ نیوز بریفنگ کے دوران ایک اہم سوال کے جواب میں کہیں۔
ایک سینئیر صحافی نے سوال کیا تھا کہ لائن آف کنٹرول، ریگولر بارڈر پر انڈین فوج کی مشقیں کرنے کی اطلاعات آئی ہیں۔ پاکستان کی کس علاقے میں کیا تیاری ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل احد شریف چوہدری نے بتایا کہ پاک فوج ہر جگہ صورتحال کا ادراک رکھتی ہے، ہم ہر جگہ موجود ہیں اور ہر وقت تیار ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے واضح کیا کہ فوجی تصادم کا راستہ بھارت نے چنا تو یہ ان کی چوائس ہو گا، آگے معاملہ کدھر جاتا ہے وہ ہماری چوائس ہو گا، ہم نے جوابی کارروائی کے تمام اقدامات مکمل کرلیے ہیں،پاک فوج پوری طرح ہر محاذ پر کسی بھی خطرے کا جواب دینے کے لیے تیار ہے۔
کچھ لمحے بعد ایک اور سوال کے جواب میں وزیر خارجہ اور نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے دہرایا کہ جیسے جنرل احمد شریف نے کہا ہم ہر جگہ ہر وقت ایک بی فِٹنگ جواب دینے کے لئے مکمل تیار ہیں۔
بعد میں ایک اور صحافی کے ایک سوال کے جواب مین بھی جنرل احمد شریف چوہدری نے یہی بات دہرائی، جنرل چوہدری نے کہا ، ہم نے پہلے بھی بتایا تھا، ہم تیار ہیں، ہمیں آزمانا نہیں۔
ایک سینئیر صحافی نے سوال کیا تھا، انڈیا کے پرائم منسٹر نے اپنی فوج کو یہ اختیار دے دیا ہے کہ وہ پاکستان کے خلاف جگہ اور وقت کا تعین خود کر لیں۔ پاکستان نے اس ضمن میں کیا کیا ہے۔
جنرل چوہدری نے کہا، 2019 میں بھی ہم نے یہی بتایا تھا۔ We are ready, don't test us!