ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محسن نقوی سے خالد مقبول صدیقی کی ملاقات، سرحدوں کی  صورتحال پر تبادلہ خیال

محسن نقوی سے خالد مقبول صدیقی کی ملاقات، سرحدوں کی  صورتحال پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وزیرداخلہ محسن نقوی سے وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی کی ملاقات ہوئی، جس میں پاک بھارت کشیدگی اور سرحدوں کی  صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ 

وزیرداخلہ محسن نقوی نے خالد مقبول صدیقی کو نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے اجلاس کے فیصلوں سے آگاہ کیا، خالد مقبول صدیقی نے نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے فیصلوں کی جانب سے بھرپور تائید کی۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پوری قوم کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ بھارت کے ہیجان انگیز بیانات جنگ کے شعلوں کو ہوا دے رہے ہیں، پاکستان کا بچہ بچہ مسلح افواج کے ساتھ دفاع وطن کے لئے تیار ہے۔

 محسن نقوی نے اس موقع پر کہا کہ بھارت  کو تباہی کے راستے کا انتخاب بہت مہنگا پڑے گا، سیاسی اکابرین  بھارت کی ممکنہ جارحیت کے قومی ایشو پر متحد ہیں، بھارت کسی بھول میں نہ رہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستانی قوم اور مسلح افواج یکجان ہیں، کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے۔