ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیرِ اعظم کی قیادت میں آئی ٹی سمیت دیگر شعبے ترقی کر رہے ہیں؛ وزیرِ آئی ٹی شزا فاطمہ

وزیرِ اعظم کی قیادت میں آئی ٹی سمیت دیگر شعبے ترقی کر رہے ہیں؛ وزیرِ آئی ٹی شزا فاطمہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وزیرِ مملکت برائے آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی قیادت میں آئی ٹی سمیت دیگر شعبے ترقی کر رہے ہیں۔ 

ڈیجیٹل تعاون تنظیم کی سیکریٹری جنرل دیما الیحییٰ کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیرِ آئی ٹی نے کہا کہ وزیرِ اعظم کی ہدایت پر ڈیجیٹل کانفرنس کا آغاز ہو چکا ہے۔ انہون نے بتایا کہ عالمی منڈی تک رسائی کے لیے آئی ٹی کے شعبے میں جدت ناگزیر ہے، پاکستان کی 70 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے، آئی ٹی شعبے کی برآمدات میں 25 فیصد اضافہ 9 ماہ میں ہوا۔ 

وزیرِ آئی ٹی نے کہا کہ ڈیجیٹل کارپوریشن آرگنائزیشن کی معاونت سے 700 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کے معاہدے ہوئے، اس کانفرنس کے توسط سے پاکستان میں آئی ٹی شعبے کی سرمایہ کاری بڑھی۔ 

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے دیما الیحییٰ نے کہا کہ پاکستانی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع ہیں، فورم میں شرکت کا مقصد ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانا ہے۔