وقاص احمد : مسجد کے قاری نے 11 سالہ بچے کو اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا، لاہور باغبانپورہ پولیس نے مسجد کے قاری کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
ملزم امان اللہ نے نماز کیلئے مسجد جانے والے 11 سالہ حسین کو بدفعلی کا نشانہ بنایا، فیملی کو علم ہونے پر مسجد انتظامیہ اور پولیس کو شکایت کی گئی۔
پولیس نے ابتدائی تفتیش کے بعد قاری کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کا کہنا تھا کہ 11 سالہ بچے کے ساتھ بد فعلی کرنے والا ملزم قاری امان اللہ گرفتار، بند حوالات کردیا گیا۔
ایس پی کینٹ کےمطابق بچہ گھر سے نماز پڑھنے کے لیے گیا تھا تو ملزم امان اللہ نے بچے کو ورغلا پھسلا کر اس کو بد فعلی کا نشانہ بنا ڈالا،متاثرہ بچے کی والد محمد جمشید کی مدعیت میں نامزد ملزم قاری امان اللہ کے خلاف فوری مقدمہ درج کرلیا گیا۔