ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈکیتی کے ملزم پیش نہ کرنے کا معاملہ ،آئی جی جیل خانہ جات نے رپورٹ پیش کردی

ڈکیتی کے ملزم پیش نہ کرنے کا معاملہ ،آئی جی جیل خانہ جات نے رپورٹ پیش کردی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : ڈکیتی کے ملزم عاشق عرف عاشقی کو ٹرائل کورٹ پیش نہ کرنے کا معاملہ ،آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر لاہور ہائیکورٹ پیش ،آئی جی جیل خانہ جات نے ملزم کو ٹرائل کورٹ پیش کرنے کے متعلق رپورٹ پیش کردی ، عدالت کی آئی جی جیل کو ملزمان کی ٹرائل کورٹ پیش کرنے کے ذمہ داری کے تعین کے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے.

جسٹس طارق سلیم شیخ نے ڈکیتی کے ملزم محمد عاشق عرف عاشقی کی درخواست ضمانت پر سماعت کی ،آئی جی جیل خانہ جات ، ڈپٹی پراسیکیوٹرجنرل رانا تصور حسین کے ہمراہ پیش ہوئے ،جیل سپرنٹینڈنٹ کوٹ لکھپت جیل اعجاز اصغر بھی ہمراہ تھے ، عدالتی استفسار پر آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر نے عدالت کو بتایا کہ جیل انتظامیہ کی ذمہ داری ٹرائل کورٹ پیشی کے لئے ملزمان پولیس کے حوالے کرنے کی ہے، ملزمان ٹرائل کورٹ پیش کرنا پولیس گاردکی ذمہ داری ہے، اگر پولیس گارد ملزم ٹرائل کورٹ پیش نہیں کرتی، تو وہ ذمہ دار ہے، عدالت نے آئی جی جیل خانہ جات سے تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی ، ڈپٹی پراسیکیوٹرجنرل کے مطابق ملزم کے خلاف ڈکیتی کے 20 مقدمات ہیں ، 19 مقدمات میں ٹرائل کورٹ نے ضمانت منظور کر لی ہے ، جبکہ ایک مقدمے میں ٹرائل کورٹ نے ضمانت خارج کی ، پولیس تفتیش میں ملزم قصور وار اور ضمانت کا حقدار نہیں ہے.
 

Ansa Awais

Content Writer