امانت گشکوری: سپریم کورٹ آف پاکستان نے لاء کلرکس کی آسامیوں کا اعلان کر دیا ، جس کے تحت کلرک شپ پروگرام جون 2025 سے شروع کیا جائے گا۔
ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق ان آسامیوں پر تقرری ایک سال کے لیے کی جائے گی۔ امیدوار درخواست فارم، اہلیت اور دیگر شرائط سپریم کورٹ کی ویب سائٹ www.supremecourt.gov.pk سے حاصل کر سکتے ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام درخواستیں مقررہ شرائط و ضوابط کے مطابق 15 مئی 2025 تک جمع کرائی جاسکتی ہیں۔