موجودہ سیاسی صورتحال، مسلم لیگ (ن) کے بڑوں کی بڑی بیٹھک

موجودہ سیاسی صورتحال، مسلم لیگ (ن) کے بڑوں کی بڑی بیٹھک
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف ہمیں فوری طورپر عوام کے مسائل حل کرنے اور مہنگائی کو کم کرنے کےلئے فوری اقدامات کرنا ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے بڑوں کی بیٹھک ہوئی جس میں وزیراعظم شہبازشریف، مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف ویڈیو لنک پر اورد یگر سینئر رہنما بھی شریک ہوئے، اجلاس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال پر گفتگوہوئی۔

 اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف نے کہاکہ ساڑھے 3 سال ملک کو نقصان پہنچانے والوں کی گارنٹی دینے والا کوئی نہیں،عوامی مسائل کے حل کیلئے فوری اقدامات کرنا ہوں گے،انتخابات سے قبل عوامی ریلیف کیلئے پالیسیاں بنائی جائیں۔

 نوازشریف نے کہاکہ تمام سیاسی جماعتوں کو چاہئے ملک و قوم کیلئے اپنا کردار ادا کریں ،ہم نے دن رات محنت کرکے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا،ساڑھے 3 برس میں ملک اور عوام دشمنوں نے ترقی کو تباہ کردیا،پاکستان کے عوام ان کو کبھی معاف نہیں کریں گے۔نوازشریف نے کہاکہ کچھ لوگوں کو ترقی ہضم نہیں ہوتی، عوام کو ایسے افراد سے بچنا ہوگا،ہمیں صرف ملک و قوم کا سوچنا ہو گا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ عوام کو بہت جلد ریلیف بارے خوشخبری دیں گے ،ریلیف پیکج سے عوامی مشکلات کم ہوں گی، وزیراعظم کاکہناتھا کہ ایک سال ہوگیا ملک کی بہتری کیلئے محنت کررہے ہیں۔

Bilal Arshad

Content Writer