ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسحاق ڈارنے پرویز الٰہی کو بڑا مشورہ دیدیا

اسحاق ڈارنے پرویز الٰہی کو بڑا مشورہ دیدیا
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  مانیٹرنگ ڈیسک: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نےسابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پی ٹی آئی رہنما پرویز الہیٰ کو تحقیقاتی اداروں سے تعاون کرنے کا مشورہ دیدیا۔ 

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے درمیان رابطہ ہوا۔ اسحاق ڈار نے پرویز الہٰی کے گھر پر چھاپے، چادر اور چاردیواری کی پامالی پر اظہار افسوس کیا۔شاہ محمود قریشی نے اسحاق ڈار کو پرویز الہٰی کے خاندان کے اور پی ٹی آئی کے جذبات سے آگاہ کیا گیا۔

اسحق ڈار نے کہا کہ واقعے کی وجوہات کا ابھی علم نہیں ہے اور پرویز الہٰی کے گھر پر ہونے والی کارروائی سے وفاقی حکومت کا کوئی تعلق نہیں۔ یہ کارروائی نگران پنجاب حکومت کی جانب سے کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے جذبات سے اپنی قیادت کو آگاہ کریں گے اور اس سلسلے میں جلد تحریک انصاف سے دوبارہ رابطہ کریں گے۔

اسحاق ڈار ے کہا کہ قانون سب کے لیے برابر ہے اور ہم نے بھی ہمیشہ قانون کا سامنا کیا۔ پرویزالہٰی کو بھی تحقیقاتی اداروں سے تعاون کرنا چاہیے۔