حمزہ شہباز کا فوری کابینہ تشکیل دینے کا فیصلہ، اہم نام سامنے آگئے

حمزہ شہباز کی کابینہ
کیپشن: Hamza Shehbaz Cabinet
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وزیراعلی پنجاب حمزہ شہبازشریف نےحلف اٹھاتے ہی فوری طور پر کابینہ تشکیل دینے کیلئے مشاورت شروع کردی۔ کس جماعت کو کتنی اور کون کونسی وزارتیں ملیں گی ؟ اہم تفصیلات سٹی 42 نے حاصل کرلیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی طرف سے 2مرحلوں میں مختصرکابینہ تشکیل دینےپرغور کیا جارہا ہے۔ پہلےمرحلے میں ن لیگ کے اتحادیوں کووزارتیں دی جائیں گی۔ شہبازشریف دور کےسابق وزراکووہی قلمدان سونپےجائیں گے۔

ذرائع کے مطابق میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان کانام بھی وزارت کے لئے زیر غور ہے۔ اس کے علاوہ وزیرتعلیم کیلئے رانامشہوداحمد اور وزیرخوراک کیلئے بلال یاسین کا نام زیرغور ہے۔ خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر کو صحت کی وزارت ملےگی۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی سے سید حسن مرتضی اور علی حیدر گیلانی وزیر ہوں گے۔ محسن جگنو کا نام بھی وزارت کےلئے زیر غور ہے جبکہ اسپیکر پنجاب اسمبلی کا عہدہ ترین گروپ کو دیا جائے گا۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor