ویب ڈیسک:بھارت میں ایک خرگوش کی تالاب میں انوکھے انداز میں تیرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی،خرگوش کے تیرنےکا انداز دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین بھی خوب محظوظ ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی فاریسٹ سروس کی افسر سوزانتا نندا کی جانب سے ٹویٹر پرایک ویڈیو شیئر کی گئی جس ایک خرگوش تالاب میں تیرتاہوا نظر آرہا ہے،خرگوش تیرتا ہوا تالاب کے کنارے تک پنچا اور پھر جنگل میں گم ہوگیا۔
If you haven’t seen a hare swimming????????
— Susanta Nanda IFS (@susantananda3) April 26, 2021
Same as they run pic.twitter.com/6K1WAJRvXe
بھارتی فاریسٹ سروس کی افسر سوزانتا نندانےویڈیوشیئر کرتےہوئےکیپشن میں لکھاکہ اس کے پانی میں تیرنے کااندازبھی ایساہےجیسےبھاگنے کا، یعنی اچک اچک کر۔
خرگوش کی اس دلچسپ وائرل ہونیوالی ویڈیو پرلوگوں کی جانب سے بھی دلچسپ تبصرے کیے گئے۔ ایک صارف نے لکھا کیا زبردست! اب ہمارے پاس ایک اور تیراکی کا انداز آگیا ہے۔