(حسن علی) ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ہوگیا، کاروباری ہفتے کے آخری کاروباری روز کے اختتام پر انٹربنک میں ڈالر 1 روپے 44 سستا ہوگیا۔
کاروباری دن کے اختتام پر انٹربنک میں ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی اور انٹربنک میں ڈالر161 روپے سے نیچے آگیا اور انٹربنک میں ڈالر 161.61 سے کم ہوکر 160.17 پر بند ہوا۔ فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ روپے کی قدر میں بہتری حکومت کی جانب سے شرح سود میں کمی اور دیگر معاشی معاملات کے باعث ہوا ہے۔
یار رہے کہ عالمگیر وبا کے باعث عالمی سطح پر تجارت متاثر ہے۔ عالمی بینک کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے سبب تیز گراوٹ کے نتیجے میں ترسیلات زر میں کمی کا امکان ہے، عالمی بینک کے مطابق اجرت، ملازمت میں کمی کے باعث تیز گراوٹ ہوگی، میزبان ممالک میں معاشی بحران سے ملازمتوں میں کمی کا خطرہ ہے۔ کم درمیانی آمدنی والے ممالک کو ترسیلات زر میں 19.7 فیصد کمی ہوسکتی ہے، متعدد کمزور گھرانوں کے لیے اہم معاشی لائف لائن نقصان کو ظاہر کرتی ہے۔