ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایک اور ٹریفک وارڈن کورونا وائرس کا شکار

 ایک اور ٹریفک وارڈن کورونا وائرس کا شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چوہدری) ایک اور ٹریفک وارڈن میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوگئی، وارڈن رمضان کو قرنطینہ سینٹر ایکسپو منتقل کر دیا گیا.

چیف ٹریفک آفیسر کے مطابق ٹریفک وارڈن محمد رمضان میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوگئی ہے جبکہ اس سے پہلے ٹریفک وارڈن حافظ محمد عرفان میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی، محمد رمضان سیکٹر ڈیفنس میں تعینات تھا، علامات ظاہر ہونے پر ٹیسٹ کروایا گیا، اور پازیٹیو آنے پر ٹریفک وارڈن رمضان کو قرنطینہ سنٹر ایکسپو منتقل کیا گیا ہے جبکہ محمد رمضان کے ساتھ ڈیوٹی دینے والے اہلکاروں کے بھی ٹیسٹ کروائے جائیں گے سی ٹی او سید حماد عابد کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف جہاد میں پولیس فرنٹ لائن سولجر کا کردار ادا کر رہی ہے۔

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق لاہور میں 24 گھنٹوں کے دوران 109 نئے مریض سامنے آگئے جس کے بعد کورونا وائرس کے 1469 کنفرم مریض ہوگئے، پنجاب سے کورونا وائرس کے 97 نئے کیس سامنے آنے کے بعد تعداد 5827 ہو گئی، کورونا وائرس سے اب تک پنجاب میں کل 100 اموات جبکہ لاہور میں 49 ہوچکی ہیں، پنجاب میں 1510 افراد صحت یاب ہوچکے جبکہ 22 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

  ترجمان محکمہ پر ائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق 46 دنوں میں لاہور میں 1469 کنفرم مریض سامنے آئے ہیں، ننکانہ میں 13، قصو ر میں 58، شیخوپورہ میں 19، راولپنڈی میں 320، جہلم میں 59، اٹک میں 19،چکوال میں 4، گوجرانوالہ میں 163، سیالکوٹ میں 118، ناروال میں 15، حافظ آباد میں 28، منڈی بہاؤالدین میں 30، ملتان میں 70، خانیوال میں 6، وہاڑی میں 49، فیصل آباد 58، چنیوٹ میں 11، ٹوبہ 7، جھنگ 38، رحیم یار خان 65، سرگودھا میں 54 ،میانوالی میں 20، خوشاب میں 14، بھکر میں10، بہاولنگر میں 12، بہاولپور میں 19، لودھراں میں 4، ڈی جی خان میں 27، مظفر گڑھ میں 23، لیہ میں 2، ساہیوال میں 2، اوکاڑہ میں 18اور پاکپتن میں 7 کنفرم مریض ہیں۔ اب تک کل 77619 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer