ڈی آئی جی آپریشنز کا شہر کی مختلف مساجد کا دورہ

ڈی آئی جی آپریشنز کا شہر کی مختلف مساجد کا دورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جمال الدین جمالی) ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید نے شہر کی مختلف مساجد کا دورہ کیا،ایس او پیز پر عملدرآمد اور سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز نے جامعہ مسجد مصطفٰی شادمان، جامعہ مسجد نور پرانی انارکلی، جامعہ مسجد نذیر رحیم بخش ملک پارک، جامعہ مسجد شیرازیہ رضویہ، مدرسہ تعلیم البنات لوئر مال ،  جامعہ مسجد گلزار مدینہ راوی روڈ،جامعہ مسجد ابراہیم لاری اڈہ سمیت مختلف مساجد کا دورہ بھی کیا۔ رائے بابر سعید نے مساجد میں نماز تراویح کے موقع پر 20 نکاتی ایس او پیز اور سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پرڈولفن سیکٹر انچارچز، ڈی ایس پیز اور متعلقہ پولیس افسران ہمراہ تھے۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے مساجد کی سکیورٹی پر تعینات پولیس عملہ کو ضروری ہدایات بھی دیں جبکہ اس موقع پر خطیب مساجد، انتظامیہ اور رضا کاروں سے بھی ملاقات کی گئی۔ ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا تھا کہ 20 نکاتی ہدایات کی مکمل پابندی کروانے میں مساجد کمیٹی اور انتظامیہ کا مرکزی کردار ہے۔ مساجد انتظامیہ عبادت گذاروں سے مناسب فاصلہ، ماسک،سینٹائزرکی پابندی کی یقینی بنائے۔

دوسری جانب علما کرام کی اپیل پر کورونا وائرس کی مہلک وبا سے اللہ کی پناہ اور رحمت خداوندی کے حصول کیلئے شہر کی تمام بڑی مساجد میں اذانیں دی گئیں۔ بابرکت ماہ صیام کی مناسبت سے اہل ایمان نے خصوصی دعائیں کیں۔ مساجد میں اور گھروں کی چھتوں پر اذان استغفار دی گئی۔ روزانہ کی طرح رات کے دس بجتے ہی شہر اللہ اکبر کی صداوں سے گونج اٹھا۔ شہری کورونا وائرس سے بچاو کیلئے اللہ کی پناہ اور مدد مانگتے رہے۔

مساجد اور گھروں کی چھتوں پر اذان دینے کے بعد سب نے انفرادی طور پر توبہ استغفار اور خصوصی دعائیں کیں۔ شہریوں نے اللہ سے مدد مانگی تاکہ رب العالمین اذان کی برکت سے کورونا وائرس کی شکل میں پھیلنے والی موذی وبا کا جلد خاتمہ کردے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer