( زاہد چودھری ) وزیر صحت یاسمین راشد کی زیر صدارت ترقیاتی بجٹ پروگرام کا اجلاس، 55 نئی اور 36 جاری ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لیا گیا، وزیر صحت نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو مفت علاج کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔
محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کا جائزہ لینے کیلئے وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی سربراہی میں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ ثاقب ظفر، سپیشل سیکرٹری مظفر سیال اور چیف پلاننگ آفیسر عبدالحق بھٹی سمیت متعلقہ افسران شریک ہوئے۔ اس موقع پر آئندہ مالی سال کیلئے ترقیاتی بجٹ کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ آئندہ مالی سال کے دوران 55 نئی اور 36 جاری ترقیاتی سکیموں کیلئے فنڈز مختص کئے جائیں گے۔
وزیر صحت کا کہنا تھا کہ نئی ترقیاتی سکیموں میں سے 26 جنوبی پنجاب میں شروع کی جائیں گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو 100 فیصد مفت علاج کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔