سٹی 42: سینئیر صحافی اور اینکرپرسن امتیاز میر کی نماز جنازہ ادا کردی گئی
شہید صحافی کی نماز جنازہ مسجد ابوبکرصدیق میں ادا کی گئی ،
شہید صحافی امتیاز میر کے گھر سیاسی و سماجی شخصیات کی آمد جاری ہے ، امتیازمیر کی کی تدفین مقامی قبرستان میں کی جائے گی ۔
نماز جنازہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے مختلف رہنمائوں نے شرکت کی ، اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی بھی نماز جنازہ میں شریک ہوئے ،
صحافی برادری نے بھی بڑی تعداد میں نماز جنازہ میں شرکت کی ۔
