ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نوجوانوں کو روزگار کیلئے نیا قدم، نیشنل یوتھ ایمپلائمنٹ پالیسی کابینہ سے منظور

نوجوانوں کو روزگار کیلئے نیا قدم، نیشنل یوتھ ایمپلائمنٹ پالیسی کابینہ سے منظور
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وفاقی کابینہ نے نیشنل یوتھ ایمپلائمنٹ پالیسی کی منظوری دے دی۔ 

وزیراعظم  آفس کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے نوجوانوں کو  روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے نیا قدم اٹھایا اور  وزیراعظم کی ہدایت پر نیشنل یوتھ ایمپلائمنٹ پالیسی کی تشکیل مکمل کرلی گئی ہے۔ 

وزیر اعظم آفس کا کہنا ہےکہ وفاقی کابینہ نے نیشنل یوتھ ایمپلائمنٹ پالیسی کی منظوری دے دی ہے اور   پالیسی کے بارے میں آج باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔ 

وزیراعظم آفس کے مطابق چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانامشہوداحمد  نیشنل ایمپلائمنٹ پالیسی کے متن اور مندرجات پر میڈیا کو بریفنگ دیں گے۔ 

Ansa Awais

Content Writer