ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیا ریکارڈ،سٹاک مارکیٹ میں تیزی کارجحان برقرار،ڈالربھی سستا

 نیا ریکارڈ،سٹاک مارکیٹ میں تیزی کارجحان برقرار،ڈالربھی سستا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 کاوش میمن :پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روزبھی تیزی کا رجحان برقرار ہے اور انڈیکس ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا جبکہ تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بھی کمی ہو گئی۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 854 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس نے تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک لاکھ ، 63 ہزار کی حد عبور کر لی۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری دن کاروبار کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ ، 62 ہزار 257 کی سطح پر بند ہوا تھا۔
پاکستان سٹاک مارکیٹ کھلتے ہی ہنڈریڈ انڈیکس میں 663 پوائنٹس کا بڑااضافہ ہوگیا تھا۔

 دوسری جانب تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر بھی سستا ہو گیا ،ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 پیسے کی کمی سے انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 281 روپے 27 پیسے ہو گئی۔