شہر لاہور میں 24 گھنٹوں کے دوران  283 ٹریفک حادثات رپورٹ

شہر لاہور میں 24 گھنٹوں کے دوران  283 ٹریفک حادثات رپورٹ
کیپشن: Accident
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان:شہر لاہور میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ تھم نہ سکا، شہر بھر  کے مختلف علاقوں میں 24 گھنٹوں کے دوران  283 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے ہیں۔

 ریسکیو حکام کے مطابق شہر لاہور کے مختلف علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 283 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے ہیں، حادثات کی زد میں آکر مجموعی طور پر 313 افراد زخمی ہوئے جبکہ 141 شدید زخمیوں کو مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا اور 172 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔

 ریسکیو حکام کا مزید کہنا ہے کہ حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer