جدہ سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی پرواز میں آتشزدگی

جدہ سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی پرواز میں آتشزدگی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : قومی ائیر لائن پی آئی اے کے جدہ میں ایک اور بوئنگ طیارے میں آتشزدگی کا واقعہ رپورٹ ہوا جس کے بعد طیارے کی لاہور روانگی روک دی گئی۔

ذرائع کے مطابق واقعہ جدہ سے گزشتہ شب لاہور کی پرواز پی کے 760 کی روانگی کے وقت پیش آیا جس میں طیارے سے منسلک رن وے پر موجود اے پی یونٹ میں آگ لگ گئی تھی۔یہ طیارہ ملتان سے جدہ پہنچا تھا، متاثرہ طیارے نے واقعہ کی رات 9 بجے جدہ سے لاہور روانہ ہونا تھا، واقعہ کے بعد پرواز کی روانگی روک دی گئی اور ائیرپورٹ پر موجود 275 مسافروں کو ہوٹل منتقل کردیا گیا۔ جدہ سے لاہور کی پرواز کی ممکنہ روانگی میں 28 گھنٹوں کی تاخیر ہے، مسافروں کی روانگی آج شب 11 بجے متوقع ہے۔ 

واضح رہےکہ اندرون و بیرون ملک پی آئی اے کے طیاروں میں آتشزدگی کا گزشتہ 3 روزکے دوران یہ چوتھا واقعہ ہے اور  ترجمان پی آئی اے رابطے کے باوجود مؤقف کے لیے دستیاب نہ ہوسکے۔

Ansa Awais

Content Writer