ویب ڈیسک: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پاکستان کے75 ویں یوم آزادی کی مناسبت سے 75 روپےکا اعزازی بینک نوٹ جاری کردیا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق بینک کے صدر دفتر میں 14 اگست مناتے ہوئے اعزازی بینک نوٹ کا ڈیزائن پیش کیا گیا تھا، عوام کے لیے 75 روپے کا اعزازی بینک نوٹ آج سے جاری کیا جا رہا ہے۔اسٹیٹ بینک کا کہنا ہےکہ اعزازی نوٹ ملک بھر میں خریداری کے لیے استعمال کیا جاسکےگا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق 75 روپےکے نوٹ کا ڈیزائن اسٹیٹ بینک اور مقامی آرٹسٹوں نے مرتب کیا، نوٹ کےایک جانب قائداعظم، علامہ اقبال، سرسید احمد خان اور فاطمہ جناح کی تصاویر ہیں، نوٹ کےدوسری جانب مار خور اور دیودارکے درخت کی تصاویرہیں، نوٹ کی پشت کو ماحولیاتی تبدیلیوں پرقومی عزم کو مدنظر رکھتےہوئےمرتب کیا گیا ہے۔
1/2 #SBP has issued a commemorative banknote of Rs75 on the occasion of 75th anniversary of Pakistan’s independence. The commemorative banknote will be available for general public from SBP BSC offices & Commercial Banks’s branches from 30Sep22.
— SBP (@StateBank_Pak) September 29, 2022
See PR: https://t.co/UgLboiQDqZ pic.twitter.com/8g7rtFfSkP