معروف بھارتی اداکارہ نے نوجوان کو تھپڑ دے مارے،ویڈیو وائرل  

بھارتی اداکارہ،ملیالم،شاپنگ مال،فلم کی تشہیر،سٹی42
کیپشن: Indian actress
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  معروف بھارتی اداکارہ نے نوجوان کو تھپڑ دے مارے ۔

تفصیلات کے مطابق ملیالم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکارائیں کریئو کے ساتھ شاپنگ مال میں اپنی نئی آنے والی فلم کی تشہیر میں مصروف تھیں کہ اس دوران جب ایک نوجوان نے ان سےملنے کیلئے آگے بڑھنے کی کوشش کی تواداکارہ نے اسے تھپڑ جڑ دیئے جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے ۔

ایونٹ کے بعد بھارتی اداکارہ نے دونوں اداکاراؤں نے اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے سے متعلق سوشل میڈیا پر پوسٹ کی اوراسے ہراسانی کا واقعہ بتایا، مختلف اداکاراؤں نے ایسے افراد کے خلاف آواز اٹھانے اور انہیں سخت سزا دینے کا مطالبہ کردیا۔اداکارہ ثانیہ نے اپنے انسٹا گرام سٹوری میں لکھا کہ میں اور میری فلم کی ٹیم کالی کٹ کے ایک مال میں اپنی نئی فلم کی تشہیر کر رہی تھی، وہاں مجھے لوگوں نے بہت زیادہ محبت دی، سیکیورٹی بھیڑ کو سنبھالنے اور اسے برقرار رکھنے میں مشکلات کا سامنا تھا۔

پروگرام کے بعد جب میں اپنی ساتھی گریس انتھونی کے ساتھ واپس روانہ ہورہی تھی تو کچھ لوگ ہمارے پاس آئے اور بدتمیزی کی، بھیڑ کی وجہ سے انہوں نے ہمارے ساتھ بدسلوکی بھی کی۔