ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیشن کورٹ سے جعلی خاتون وکیل گرفتار

Arrested
کیپشن: Fake women lawyer in court
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان الیاس)سیشن کورٹ میں جعلی خاتون وکیل اصلی خاتون وکیل کے ہتھے چڑھ گئی ۔ خاتون وکلاء نے جعلی خاتون وکیل کی خوب درگت بنا ڈالی۔
صدر لاہور بار ملک سرود نے موقع پر پہنچ کر جعلی خاتون وکیل کو پولیس کے حوالے کردیا۔جعلی خاتون وکیل ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں بطور وکیل پیش ہوئی تھی ۔سیشن کورٹ سیکیورٹی نے جعلی خاتون وکیل کو تھانہ اسلام پورہ کے حوالے کردیا۔

صدر لاہور بار کاکہناتھاکہ یہاں اصول طے ہے جعلی وکلاء کے خلاف قانونی کاروائی ہوگی۔خاتون کے کوائف چیک کئے ہیں وکیل نہیں ہے۔خاتون ماہ بانو کو پولیس کے حوالے کردیا ہے۔