انٹر میڈیٹ طلبا کیلئے ایک اور نئی مشکل کھڑی ہوگئی

Intermediate Student waiting
کیپشن: Intermediate Student
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمران یونس: انٹرمیڈیٹ کا رزلٹ لیٹ ہونے سے یونیورسٹیز اور کالجز کے داخلوں کا شیڈول متاثر، بی ایس اونرزپروگرام اور ایسوسی ایٹ ڈگری کے داخلوں میں طلبا کو مشکلات کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے نتائج لیٹ ہونےپر طلبا کیلئے بی ایس اونرز پروگرام اور ایسوسی ایٹ ڈگری کے داخلے التوا کا شکار ہیں۔ شہر کی بڑی یونیورسٹیاں اور کالجز داخلوں کا حتمی شیڈول دینے سے قاصر ہیں۔ پنجاب یونیورسٹی اوریونیورسٹی آف ایجوکیشن داخلوں کاحتمی شیڈول جاری نہ کرسکیں۔

ایل سی ڈبلیویو، یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس، ویٹرنیری اینڈ اینیمل سائنسز میں داخلوں کا حتمی شیڈول جاری نہ ہوسکا۔ حکومت کی پروموشن پالیسی کی منظوری نہ ملنے سے نتائج کااعلان موخر کیا گیا جبکہ تعلیمی بورڈ کی جانب سےپہلے 30 ستمبر کو نتائج جاری کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔سیکرٹری بورڈز پنجاب کا کہنا تھا  کہ پرموشن پالیسی منظوری کے بعد امتحانی نتائج کا شیڈول جاری ہوگا۔