حریم شاہ کے شوہر کیوں پریشان؟نئی ویڈیو سامنے آ گئی

new video of Hareem shah with her husband goes viral
کیپشن: Hareem Shah
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:    پاکستان کی متنازع ٹک ٹاکر اور اداکارہ حریم شاہ کی اپنے شوہر بلال شاہ کے ہمراہ نئی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ اہلیہ کے لیے پریشان نظر آرہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر زیادہ متحرک رہنے والی ٹک ٹاکر حریم شاہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شوہر کے ہمراہ نئی ویڈیو شیئر کی ہے۔ شیئر کی گئی ویڈیو میں حریم شاہ کے شوہر اُن سے کہتے ہیں کہ آپ میرے بال خراب کررہی ہو جس پر ٹک ٹاکر کہتی ہیں کہ میں نے کب بال خراب کئے؟۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حریم شاہ اپنے شوہر سے پوچھتی ہیں کہ آپ کو کیا ہوا ہے؟ جس پر اُن کے شوہر کہتے ہیں کہ وہ  پریشان ہیں۔حریم شاہ کے شوہر کہتے ہیں کہ وہ اہلیہ کے لیے پریشان ہیں کیونکہ وہ اُن سے دور جارہی ہیں۔

ویڈیو دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ حریم شاہ کچھ دنوں کے لیے شوہر سے دور جارہی ہیں اور اسی وجہ سے اُن کے شوہر پریشان ہیں۔تاہم ویڈیو میں یہ نہیں بتایا گیا کہ حریم شاہ کہاں، کب اور کیوں جارہی ہیں۔خیال رہے کہ حریم شاہ نے چند روز قبل سوشل  میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں اپنے شوہر بلال شاہ کے ساتھ شیشہ پی رہی تھیں ۔

یہ بھی پڑھیں: حریم شاہ کی شوہر کیساتھ سموکنگ کرتے نئی ویڈیو منظر عام پر

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر