وزیراعظم عمران خان کے قریبی دوست نے استعفیٰ دیدیا

Mavjot Singh Sidhu
کیپشن: Mavjot Singh Sidhu
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیرنگ ڈیسک) بھارت کی اپوزیشن پارٹی کانگریس کو بڑا دھچکا لگ گیا، وزیراعظم عمران خان کے قریبی دوست نوجوت سنگھ سدھو نے کانگریس پنجاب کے سربراہ کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔

ذرائع کے مطابق بھارتی سیاستدان اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے اپنا استعفیٰ پارٹی سربراہ سونیا گاندھی کو بھیجا جس میں انہوں نے کہا کہ میں پنجاب کے مستقبل اور پنجاب کی فلاح و بہبود کے ایجنڈے پر کبھی سمجھوتہ نہیں کر سکتا، اس لیے میں پنجاب پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر کے عہدے سے استعفیٰ دیتا ہوں تاہم کانگریس کیلئے اپنی خدمات جاری رکھوں گا۔

دوسری جانب نوجوت سدھو سے اظہار یکجہتی کے طور پر چار مزید اراکین نے استعفیٰ دیدیا، استعفی دینے والوں  میں گلزار ایندر چہل، رضیہ سلطانہ، پرگت سنگھ اور یوگیندر دھنگڑا شامل ہیں، پرگت سنگھ پنجاب کے وزیر برائے تعلیمی امور، یوگیندرا دھنگڑا پنجاب میں کانگریس کے جنرل سیکرٹری اور گلزار ایندر چہل پارٹی کے خزانچی تھے جبکہ رضیہ سلطانہ نے بھی چند روز قبل ہی وزرات سنبھالی تھی۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق کانگریس پارٹی کے کچھ لوگوں نے بتایا ہے کہ سدھو اس بات سے کافی مایوس ہیں کہ پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ امریندر سنگھ کے مستعفی ہونے کے بعد ان کا نام کیوں تجویز نہیں کیا گیا تاہم بھارتی میڈیا یہ امکان ظاہر کررہا تھا کہ رواں ماہ نوجوت سنگھ سدھو کو بھارتی پنجاب کا وزیرِ اعلیٰ بنا دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ وہ رواں برس ہی بھارتی پنجاب کے لیے کانگریس چیف مقرر ہوئے تھے، ان سے قبل سنیل جاکھر پنجاب کانگریس کے سربراہ کے عہدے پر فائز تھے، نوجوت سنگھ سدھو وزیراعظم عمران خان کے قریبی دوست ہیں۔

 

 

Sughra Afzal

Content Writer