لاہور پر ایک بار پھر سموگ کا خطرہ منڈلانے لگا

لاہور پر ایک بار پھر سموگ کا خطرہ منڈلانے لگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سعدیہ خان ) لاہور پر سموگ کا خطرہ، ائیر کوالٹی انڈکس 250 پر پہنچ گیا، نومبر اور دسمبر کے دوران شہر میں آلودگی کے بادل چھانے کا امکان ہے، محکمہ ماحولیات کا کہنا ہے سموگ پھیلانے والے عناصر کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔

گزشتہ پانچ سالوں سے موسم سرما کے دوران لاہور کی فضاؤں پر سموگ کا راج رہا ہے، جس سے سانس اور آنکھوں کے امراض، پھیپھڑوں اور دل کی تکالیف بھی سامنے آتی رہی ہیں۔ سموگ کی بڑی وجوہات میں مٹی اور گرد، فصلوں کی باقیات کا جلانا، دھواں چھوڑتی فیکٹریاں، گاڑیاں اور بھٹے سرفہرست ہیں۔

رواں سال سموگ کے اثرات سے بچاؤ کیلئے محکمہ ماحولیات کے بڑے دعوے سامنے آرہے ہیں۔ محکمہ ماحولیات کا کہنا ہے کہ زراعت، بھٹہ یونینز، ویسٹ مینجمنٹ کمپنی، ٹریفک پولیس سمیت تمام متعلقہ اداروں کیساتھ رابطے میں ہیں۔

سموگ کی روک تھام کے حوالے سے معمول کی کارروائیاں کی جا رہی ہیں تاہم گزشتہ کئی سالوں سے جاری اس مسئلہ پر سنجیدہ حکمت عملی ترتیب نہیں دی گئی۔