پی آئی اے کے چار طیارے بڑے حادثے سے بال بال بچ گئے

پی آئی اے کے چار طیارے بڑے حادثے سے بال بال بچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید) لاہور سمیت مختلف ایئر پورٹس پر طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں مسلسل اضافہ،  پچھلے 24گھنٹوں کے دوران پرندے ٹکرانے کی وجہ سے پی آئی اے کے چار طیاروں کو نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ 

تفصیلات کے مطابق مختلف ایئر پورٹس پر طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آیاہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پرندے ٹکرانے کی وجہ سے پی آئی اے کے چار طیاروں کو نقصان ہوا، ذرائع کے مطابق دبئی سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے204 سے پرندہ  ٹکراگیا جس کے باعث طیارے کے دونوں انجنوں کو نقصان پہنچا، پرندہ ٹکرانے کی وجہ سے طیارے کو گراؤنڈ کردیا گیا۔

ادھر  اسلام آباد سے کراچی پہنچنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے309بھی پرندے کی زد میں آگئی، طیارے سے پرندہ ٹکرانے کی وجہ سے ونگ پر کو نقصان پہنچا جبکہ ملتان ایئرپورٹ پر بھی پی آئی اے کے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا۔ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق جدہ سے ملتان آنیوالی پی آئی اے کی پرواز پی کے5739سے پرندہ ٹکرانے کی وجہ سے طیارے کو نقصان پہنچ۔

اسلام آباد سے کراچی آنیوالی پی آئی اے کی پرواز پی کے301سے بھی پرندہ ٹکرا گیا،ترجمان پی آئی اے کے مطابق پچھلے 24گھنٹوں کے دووران مجموعی طور پر پی آئی اے کے چار طیاروں سے پرندہ ٹکرانے کی وجہ سے طیاروں کو نقصان پہنچا ہے۔

 ذرائع کے مطابق جولائی میں پرندہ ٹکرانے کے14واقعات رپورٹ ہوئے اور اگست میں10، جبکہ رواں ماہ کے 28دنوں کے دوران15واقعات پرندے ٹکرانے کے رپورٹ ہوئے ہیں، سول ایوی ایشن کی جانب سے ملک کے بڑے ائیرپورٹس پر جدید نظام نصب ہونے کے باوجود طیاروں سے پرنڈوں کے ٹکرانے کے واقعات میں کمی نہیں آئی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer