پاکستان میں کورونا پھر بے قابو، مزید 9 افراد جاں بحق، 672 نئے کیسز رپورٹ

پاکستان میں کورونا پھر بے قابو، مزید 9 افراد جاں بحق، 672 نئے کیسز رپورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں کورونا وائرس ایک بار پھر بے قابو ہونے لگا، گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 672 نئے کیسزاور9 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد ملک بھرمیں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 11 ہزار 516 اورمجموعی اموات کی تعداد 6474 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے کورونا کیسز کے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کردیئے، جس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 32ہزار665 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 672 پازیٹیو کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھر میں مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 11 ہزار516 تک پہنچ گئی۔

این سی او سی کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 لاکھ  36 ہزار395، دوسرے نمبر پر پنجاب میں مریضوں کی تعداد 99 ہزار292، خیبرپختونخوا میں 37 ہزار727، اسلام آباد میں 16 ہزار 532 اور بلوچستان میں  15 ہزار 177 کورونا وائرس کے مریض ہیں۔

 

گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 8 اموات کے بعد مجموعی تعداد 6 ہزار474 ہوگئی، ملک میں ایکٹو کیسز 8 ہزار702 رہ گئے جبکہ  2 لاکھ 96 ہزار 340 مریض کورونا وائرس کو شکست دے چکے ہیں، ملک بھر کے ہسپتالوں میں 684  مریض زیر علاج ہیں جبکہ  85 مریض وینٹی لیٹر پر موجود ہیں، اب تک ملک بھر میں 2 لاکھ 96 ہزار 22  مریض کورونا کو شکست دے چکے ہیں۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس انسانوں سے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے، کورونا وائرس کی علامات میں سانس لینے میں دشواری، بخار، کھانسی اور نظام تنفس سے جڑی دیگر بیماریاں شامل ہیں، شہری کورونا وائرس سے بچنے کیلئے ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے اجتناب کریں، گرم پانی پیئں اور ماسک استعمال کریں۔

Sughra Afzal

Content Writer