علی عباس: کرپشن چھپانے کے لیے کیٹل مینجمنٹ کمپنی کے ایم ڈی آپے سے باہر ہوگئے، جانوروں کی ٹیگنگ کرنے والے 34 ملازمین کو معطل کر کے انہیں دھمکیاں دے ڈالیں۔
تفصیلات کے مطابق ایم ڈی لاہور کیٹل مینجمنٹ کمپنی نے 34 ملازمین کو معطل کیا تو ملازمین نے کمپنی کے ایم ڈی کے خلاف احتجاج کردیا اور ملازمین کے احتجاج پر کمپنی کے ایم ڈی نے ملازمین کو اپنے دفتر حاضر کر کے دھمکیاں دی۔ ملازمین نے ایم ڈی سے اپیل کی تھی کہ انہیں 2016 میں بھرتی کیا گیا تھا نوکری بحال کی جائے۔
بھرتی کیے گئےکمپنی کے ملازمین کا کہنا تھا کہ انہوں نے تین سال میں پانچ کروڑ روپے ریونیو دیا اور انہیں جانوروں کی ٹیگنگ کے لیے 2016 میں ہائر کیا گیا تھا۔
ایم ڈی ڈاکٹر احتشام کا کہنا تھا کہ ان ملازمین کو کمیٹی کے فیصلے پر معطل کیا گیا ہے، آئندہ ماہ میں کمیٹی اور بورڈ آف ڈائریکٹر کی دوبارہ میٹنگ میں ملازمین کی بحالی یا معطلی کا فیصلہ کیا جائے گا۔