قومی ایئرلائنز ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری

قومی ایئرلائنز ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

نبیل ملک: قومی ایئرلائنز میں نوکری کرنے والے ملازمین کے لیے اچھی خبر آگئی۔ایئرلائن انتظامیہ نے گروپ 4 کے 250 سے زائد ملازمین کو گروپ 5 میں ترقی دے دی۔ ترقی پانے والے تمام خوش نصیب ملازمین اب افسر کہلائیں گے۔

ترقیوں کا نوٹی فیکیشن جاری ہوتے ہی 250 سے زائد ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، ترقی پانے والے خوش نصیبوں میں لاہور سمیت ملک بھر کے ملازمین شامل۔رجب علی، قیصر خان، عبدالعزیز، طیب احمد، نجیب اکبر، کفایت اللہ ترقی پانے والوں میں شامل، وسیم کمال، ماجد علی، حفیظ الرحمان، شکیل احمد، طاہر رفیق اب افسر کہلائیں گے۔

ریاض احمد، افتخار حسین، اسکندر علی، حسنین رضا، عمران خان، مدثر علی کو ترقی مل گئی۔ علی اصغر، شاہد محمود، طاہر پرویز، طارق حسین، عامر گل، سجاد احمد، ترقی پانے والوں میں شامل، امجد عامر، یوسف لطیف، منصف شاہ، ریاض الحسن، کاشف حسین اب افسر کہلائیں گے۔

Shazia Bashir

Content Writer