محکمہ سول ایوی ایشن ان ایکشن، جعلی ڈگریوں کیخلاف کریک ڈاؤن

محکمہ سول ایوی ایشن ان ایکشن، جعلی ڈگریوں کیخلاف کریک ڈاؤن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

نبیل ملک: محکمہ سول ایوی ایشن کے نئے ڈائریکٹر ہیومن ریسورس ثمر رفیق کا بڑا اقدام، محکمہ سول ایوی ایشن میں جعلی ڈگری پر بھرتی ہونے والوں کےخلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا۔  

تفصیلات کے مطابق سینئیر افسر تشفین اشرف کی ایم بی اے کی ڈگری جعلی نکلے پر محکمانہ انکوائری شروع کردی گئی، ڈائریکٹر ہیومن ریسورس ثمر رفیق نے تحقیقات کے لیے 4 رکنی کمیٹی بھی قائم کر دی۔ ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ نادر شفیع ڈار تحقیقاتی کمیٹی کےچیئرمین مقرر جب کہ ریاض احمد، شاہد خان اور مبشر حسین تحقیقاتی کمیٹی کے ممبران میں شامل ہونگے۔   

ڈائریکٹر ہیومن ریسورس ثمر رفیق نے حتمی رپورٹ تین دن میں طلب کر لی، ان کا مزید کہنا تھا کہ جعلی ڈگری پر بھرتی دیگر افراد کے خلاف بھی سخت کارروائی ہو گی۔

جعلی ڈگری ہولڈرز کے خلاف کارروائی کے آغاز سے ایئرپورٹ ملازمین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی، جعلی ڈگری ہولڈرز نے نوکریاں بچانے کے لیے سیاسی رہنماؤں سےرابطے تیز کر دیے ہیں۔