ویب ڈیسک :پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت کاروبار کا آغاز ہوا ہے، دوسری جانب پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت 6 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا ، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 499 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 61 ہزار 600 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
گزشتہ روز بھی کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی تھی تاہم آخری سیشن میں کاروبار منفی زون میں چلا گیا جس سے سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا نقصان ہوا۔
دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں 6 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں 7 پیسے کی کمی کے بعد ڈالر 280 روپے 90 پیسے کا ہو گیا۔