وقاص عظیم: گرین کلائمیٹ فنڈ نے 25 کروڑ ڈالر فنانسنگ کی منظوری دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کے منصوبے ’’گلیشیئرز سے فصلوں تک‘‘ کیلئے فنانسنگ کی منظوری دی گئی ہے۔ رقم پاکستان، وسطی ایشیاء اور جنوبی کاکس ممالک کو فراہم کی جائے گی۔
منصوبے کے تحت سوات میں نظام آب پاشی، نکاسی آب اور زرعی پیداوار بڑھانے پر خرچ ہوگی۔ ایشیائی ترقیاتی بینک آئندہ 10 برس میں منصوبے کے لیے مجموعی طور پر 3 ارب 25 کروڑ ڈالر خرچ کرے گا۔