ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جاوید بٹ کے قتل کا واقعہ، مرکزی ملزم کی گرفتاری کیلئے ٹرکاں والا کے ڈیرے پر چھاپہ

جاوید بٹ کے قتل کا واقعہ، مرکزی ملزم کی گرفتاری کیلئے ٹرکاں والا کے ڈیرے پر چھاپہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین:طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل کا واقعہ، پولیس کا 10ماہ بعد مرکزی ملزم کی گرفتاری کے لئے ٹرکاں والا کے ڈیرے پر چھاپہ، پولیس نے مقدمہ میں نامزد ملزم امیر فتح کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مارا۔

پولیس کے پہنچنے سے قبل ہی مرکزی نامزد ملزم امیر فتح فرار ہوگیا، پولیس نے ٹرکاں والے کے ڈیرے سے 3افراد کو حراست میں لے لیا۔ 

حراست میں لئے جانیوالے افراد میں اڈے کے 2منشی شامل ہیں، ایف آئی آر میں نامزد امیر فتح کی عبوری ضمانت 12 دسمبر 2024 کو خارج ہوچکی۔

 ڈی ایس پی انویسٹی گیشن اچھرہ کے مطابق ملزم امیر فتح جاوید بٹ قتل کیس میں عدالتی مفرور ہیں، امیر معصب کی جاوید بٹ قتل کیس میں رواں سال جون میں ضمانت کنفرم ہوچکی۔ 

امیر معصب اور ملزم امیر فتح مقتول امیر بالاج کے بھائی ہیں،جاوید بٹ قتل کیس کے دوسرے نامزد ملزم قیصر سہیل کی مقتول فیملی سے صلح ہوچکی۔

صلح کی بنیاد پر قیصر لکھو ڈیر کی ضمانت رواں سال یکم مارچ کو ضمانت کنفرم ہو چکی۔

طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کو کینال روڈ پر گزشتہ 2 ستمبر کو قتل کیا گیا تھا،جاوید بٹ کے قتل کا مقدمہ تھانہ اچھرہ میں درج ہے۔