پانچ افراد کے قتل کا مرکزی ملزم گرفتار

پانچ افراد کے قتل کا مرکزی ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چوہدری: چوہنگ کےگاؤں خان پور میں تین بھائیوں سمیت 5افراد کے قتل میں ملوث نامزد ملزم صابر کو ڈی جی خان سے گرفتار کر لیا گیا۔

دو روز قبل چوہنگ کے گاؤں خانپور مین اپنے ڈیرہ پر بیٹھے تین بھائیوں سمیت پانچ افراد حافظ محمد مرتضیٰ، غلام مصطفیٰ، ملک شہزاد، ملک خادم حسین، اور فہد  مخالفوں کے اچانک حملہ میں فائرنگ سے جاں بحق ہو گئے تھے۔

ایس ایس پی ڈاکٹر انوش مسعود نے بتایا کہ ملزم صابر مقتولین کا رشتہ رار ہے جس سے مزید تفتیش کی جاری ہے۔ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے مختلف جگہوں پر چھاپے مارے جا رہےہیں۔

کہا جاتا ہے کہ خان پور گاؤں میں ملزموں نے جائیداد کے تنازعہ پر اپنے رشتہ داروں کو قتل کیا تھا۔