اٹک؛ افغان مہاجرین کو لےجانے والا ٹرالر حادثے کا شکار، 2 افرادجاں بحق، 25 زخمی

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

محمد عمران؛ اٹک میں جی ٹی روڈہٹیاں کےقریب  افغان مہاجرین کو لےجانے والا ٹرالر حادثے کا شکار ہوگیا۔ 
تفصیلا ت کے مطابق حادثے کاشکار ہونے والے ٹرالرمیں 5  افغان خاندان کےافراد سوارتھے۔ متاثرہ افغان خاندان سنگجانی سے افغانستان جارہے تھے۔حادثہ ٹرالر کا ٹائر پھٹنے  باعث پیش آیا۔ حادثے میں خاتون سمیت دوافرادجاں بحق ہوگئے جبکہ 25 افراد زخمی ہوئے۔
زخمیوں میں بچے اورخواتین بھی شامل ہیں، لاشیں اور زخمی افراد کو  ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیاجارہاہے، جبکہ چار زخمیوں کو تشویشناک حالت کی وجہ سے انہیں راولپنڈی ہسپتال ریفر  کیا گیا ہے۔