انجلینا جولی نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا

  انجلینا جولی نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ہالی ووڈ اداکارہ اور  انسانی حقوق کی سرگرم کارکن انجلینا جولی نے بھی غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  انجلینا جولی نے کہا ہے  کہ  اسرائیل میں جو کچھ ہوا وہ غزہ کی شہری آبادی پر بمباری کا جواز نہیں ہو سکتا، چند ٹرک غزہ کی امدادی ضروریات پوری نہیں کرسکتے۔

انجلینا جولی نے  اسرائیل کی جانب سے غزہ میں ایندھن اور پانی کی فراہمی روکنے کو اجتماعی سزا قرار دیتے ہوئے کہا کہ غزہ کے لوگوں کے پاس جانے کے لیے نہ کوئی اور جگہ، نہ خوراک تک رسائی، نہ انخلا کا کوئی امکان اور نہ ہی سرحد پار کرکے پناہ لینے کا بنیادی انسانی حق موجود ہے۔

ہالی وڈ اداکارہ نے مزید کہا کہ غزہ کی کل آبادی 20 لاکھ ہے جن میں آدھے بچے ہیں، جو دو دہائیوں سے محاصرے میں زندگی گزار رہے ہیں۔