(علی اکبر)امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے اور شہریوں کی زندگیاں محفوظ بنانے کیلئے پولیس کا مذہبی جماعت کے خلاف کریک ڈاؤن، 275 کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق گذشتہ جمعہ کو مذہبی جماعت کا مارچ لاہور سے نکلا، اور اس دوران مذہبی جماعت اور پولیس کے درمیان تصادم ہوا،29 ایف آئی آرز درج کی گئی تھیں،جس کے بعد اب پولیس نے مذہبی جماعت کے ممکنہ احتجاج اور شہریوں کی زندگیوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے گرفتاریوں کا آغاز کیا۔
پولیس حکام کے مطابق گرفتاریوں کا آپریشن کل رات سے شروع ہوا جس میں لاہور پولیس نے اب تک 275 کارکنان کو تحویل میں لے لیا ہے، مذہبی جماعت کے مرکزی قائدین اس وقت جی ٹی روڈ پر مارچ کر رہے ہیں، پولیس حکام کے مطابق عوام اور املاک کے تحفظ کے پیش نظر گرفتاریاں کی گئی ہیں۔