راؤ دلشاد حسین: این اے 133کا ضمنی الیکشن، الیکشن کمیشن نے 14 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 14 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور جبکہ تین امیدواروں کے مسترد کرد یئے ہیں۔ محمد عظیم خان، رضوان الحق، اکمل خان کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے گئے ہیں۔ 30اکتوبرسکروٹنی کا آخری روز ہوگا اور حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔ پی ٹی آئی کے جمشید چیمہ اور مسرت چیمہ کو سکروٹنی کیلئے کل طلب کرلیا گیا ہے۔
ن لیگی امیدوارشائستہ پرویزملک، پیپلز پارٹی کے چودھری اسلم گل، چودھری نصیر احمد بھٹہ، عبدالعزیز، حبیب اللہ، عرفان خالد اور جمیل احمد کےکاغذات نامزدگی منظور کئے گئے ہیں۔
اسی طرح محمد حفیظ، محمد نواز، رانا خالد محمود، سہیل شہزاد، سید ایاز حسین شاہ، سیدہ غلام فاطمہ اور واکف تہماسب کیانی کےبھی کاغذات نامزدگی منظور کرلئے گئے ہیں۔