بھوکے ریچھ نے شادی کی تقریب میں تباہی مچادی، ویڈیو وائرل

Bear video viral
کیپشن: Bear video viral
سورس: Youtube
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) شادی کی تقریب میں بھوکے ریچھ نے سب تہس نہس کردیا، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔

شادیوں میں اکثر کوئی ایک ایسا شخص ضرور ہوتا ہے جو کہ شادی کی تقریب کو خراب کردیتا ہے لیکن آج ہم ایک جانور کی بات کریں گے جس نے شادی کی تقریب میں تباہی مچادی،میکسیکو میں شادی کی پروقار تقریب جاری تھی کہ اس  میں اچانک ایک بھوکا جنگلی جانور ریچھ گھس آیا،جسے دیکھ کر وہاں موجود ‏لوگ خوفزدہ ہو گئے ۔

 شادی کی تقریب میں موجود افراد نے  ریچھ کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کردی، جو  تیزی سے وائرل ہورہی ہے، وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بن بلایا مہمان ریچھ شادی کی تقریب میں داخل ہوا اور کھانے کی میز پر دھاوا بول دیا، کھانا کھانے کے بعد خود ہی آرام سے وہاں سے چلتا بنا۔

ذرائع کے مطابق خوش قسمتی سے ریچھ نے کسی انسان کو نقصان نہیں پہنچایا ۔

Sughra Afzal

Content Writer