ویب ڈیسک : انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان کردیا گیا،کامیابی کا تباسب 99 اعشاریہ دو فیصد رہا۔
لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن نے انٹرمیڈیٹ پارٹ 1 سالانہ امتحان 2021 کے نتائج کا اعلان کردیا گیا۔سالانہ امتحان میں ایک لاکھ پچپن ہزار دو سو پچاسی امیدواراں نے شرکت کی تھی ۔ امیدواروں میں سے ایک لاکھ چون ہزار ستہتر امیدواران کامیاب ھوئے جس کے بعد امتحان میں کامیابی کا تناسب ننانوے اعشاریہ دو ،دو فیصد رہا۔
سالانہ امتحان میں امیدواران نے اختیاری مضامین میں امتحان دیا تھا۔ترجمان لاہور بورڈ کیمطابق اختیاری مضامین کی بنیاد پر لازمی مضامین میں نمبر دیئے گیے ہیں،طلباء ایٹ ڈبل زیرو ٹو نائن پر رولنمبر ایس ایم ایس کرکے نتائج معلوم کرسکیں گے۔۔۔۔۔