قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس  طلب ,اہم فیصلےمتوقع

national security council pakistan
کیپشن: national security council pakistan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : وزیر اعظم عمران خان نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس  طلب کرلیا۔ ‏کالعدم جماعت کی غیر قانونی سرگرمیوں سے پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر اجلاس طلب کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں قومی سلامتی سے متعلق دیگر امور بھی زیر غور آئیں گے 
ذرائع کا کہنا ہے کہ ‏کالعدم جماعت کی غیر قانونی سرگرمیوں سے پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر اجلاس طلب کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں قومی سلامتی سے متعلق دیگر امور بھی زیر غور آئیں گے
وزیر اعظم پاکستان عمران خان بہت جلد قوم سے اہم خطاب کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان اپنے خصوصی خطاب میں ملک کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے قوم کو آگاہ کریں گے اور انہیں اعتماد میں لیں گے
محب وطن لوگ اس احتجاج سے خود کو لاتعلق کریں: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ وہ واضح کرچکے ہیں کہ جب تک کالعدم جماعت والے سڑکیں خالی نہیں کرتے مذاکرات نہیں ہوسکتے اپنے بیان میں فواد چودھری  نے کہا کہ پولیس کو شہید کرنے والے مجرموں کو اداروں کے حوالے کیے جانے تک مذاکرات نہیں ہوسکتے، محب وطن لوگ اس احتجاج سے خود کو لاتعلق کریں۔
انہوں نے کہا کہ محب وطن لوگ اپنے گھروں کو لوٹ جائیں، محب وطن لوگ ریاست کے خلاف دہشت گردی کا حصہ نہ بنیں۔
ادھر وزیراعظم نے کالعدم جماعت کی غیر قانونی سرگرمیوں سے پیدا صورتِ حال پر آج قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے

پاکستان اسلام کی دیوارِ چین ہے، پاکستان اسلام کی دفاعی لائن ہے،وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) سے اب تک بات نہیں بنی، آج اور کل پھر بات ہوگی، شیخ رشید کا کہنا تھاکہ ملک کا آئین قرآن و سنت اور لاالہ الا اللہ کے تحت بنا ہے، کوئی مسلمان نہیں ہوسکتا اگر ختم نبوت ﷺ پر ایمان نہ ہو، کالعدم تنظیم کے سربراہ سے ملاقات کے حوالے سے شیخ رشید نے کہا کہ سعد رضوی سے دو تین ملاقاتیں ہوئی ہیں، آج اور کل بھی سعد رضوی سے بات کروں گا۔ انہوں نے بتایا کہ کالعدم تحریک کے ساتھ مذاکرات میں ابھی تک بات نہیں بنی۔
ان کا کہنا تھاکہ پاکستان اسلام کی دیوارِ چین ہے، پاکستان اسلام کی دفاعی لائن ہے، پاکستان ایٹمی طاقت ہے اس لیے اندر سے کمزور کرنے کی کوششیں ہورہی ہیں، پاکستان دنیائے اسلام کی سب سے بڑی فوج ہے۔ وزیرداخلہ کا کہنا تھاکہ جی ٹی روڈ پاکستان کی دفاعی لائن ہے، ساری کور اسی جی ٹی روڈ پر ہے۔ کالعدم تحریک کے مطالبات کے حوالے سے شیخ رشید کا کہنا تھاکہ جو بات آپ سے طے ہوئی ہے، آپ کے مطالبات ماننے کو تیار ہیں، ہم لڑائی جھگڑا نہیں چاہتے، آپ ہمارے بھائی ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ عمران خان پاکستان کو یرغمال نہیں بننے دیں گے، چار پولیس والے شہید ہوچکے ہیں، 70 سے 80 افراد کو گولیاں لگ چکی ہیں، آپ کا ہونے والا نقصان بھی قوم کا نقصان ہے، آپ کی طرح ہم بھی لبیک یا رسول اللہ اور ختم نبوت ﷺ کی بات کرتے ہیں۔ فرانس یورپی یونین کی سربراہی کر رہا ہے۔
شیخ رشید کا کہنا تھاکہ فرانسیسی سفیر پاکستان چھوڑ کر جا چکا ہے، آپ اسلام آباد بیٹھ کر کیا کریں گے؟ آپ نے جو حالات پیدا کیے ہیں، ان سے آپ کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کل معاملات رینجرز کے ہاتھ میں دینا پڑے۔ ان کا کہنا تھاکہ فرانس یورپی یونین کی سربراہی کر رہا ہے، فرانس کا سفیر یہاں ہے نہیں ، اسمبلی میں ہم قرار داد پیش کرچکے ہیں، فرانس کا سفیرشاید گبھراکر پاکستان چھوڑ کر جاچکا ہے جبکہ پاکستان پر پابندیاں لگانے کی سازش کا مقابلہ ہم سب نے مل کر کرنا ہے۔ آپ کو جب روکا جائے گا تو نتائج کی ذمے داری آپ پر ہوگی، وزیر داخلہ کی وارننگ
کالعدم تنظیم کے احتجاج کے حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھاکہ آپ نے وعدہ کیا کہ دونوں روڈ کھول دیں گے، آپ اس پر عمل کریں، چار دن سے روز کہ رہاہوں پاکستان ہے تو ہم ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ پولیس کے پاس لاٹھی اور آنسو گیس ہیں، آپ سیدھی گولی ماررہے ہیں، ایسے آگے بڑھتے رہے تو کسی نہ کسی جگہ آپ کو روکا جائے گا اور جب روکا جائے گا تو نتائج کی ذمے داری آپ پر ہوگی۔ شیخ رشید کا کہنا تھاکہ عمران خان نے جتنی لچک دکھانی تھی، دکھا چکے ہیں، ہم ان کی بہت ساری باتیں مان چکے ہیں لیکن وہ اپنے مرکز واپس جانے کی بات نہیں مان رہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کے گلے پر انگوٹھا رکھ کر اپنی بات نہیں منوائی جاسکتی، حکومت کو اپنی رِٹ قائم کرنا ہوتی ہے، وہ حکومت کیا ہوگی جس کی رِٹ نہیں ہوگی؟

ٹی ایل پی سے معاہدے پر دستخط وزیراعظم سے پوچھ کر کیے، شیخ رشید کی وضاحت

وزیرداخلہ کا کہنا تھاکہ ساری دنیا میں ہماری رٹ کا مذاق اڑایا جارہا ہے، تمام باتیں ٹی وی پر نہیں کرسکتا، اپنی ذمہ داریوں کا احساس ہے۔ انہوں نے ایک بار پھر اپنی بات دہرائی کہ مظاہرین مسجد رحمتہ اللعالمین ﷺ میں جائیں ان سے جو باتیں طے ہیں اس پر ہم قائم ہیں، تشدد سے کبھی کامیابی نہیں ہوتی۔
ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم نے اس جماعت کو کالعدم قرار دیا ہے لیکن ابھی پابندی نہیں لگائی۔
ٹی ایل پی سے معاہدے پر دستخط وزیراعظم سے پوچھ کر کیے، شیخ رشید کی وضاحت
سینیٹر فیصل واوڈا کے کالعدم جماعت سے معاہدے کے بیان سے متعلق شیخ رشید کا کہنا تھاکہ فیصل واوڈا کو کہا ہے کہ آپ نے جو کیا ہے غلط کیا ہے، میں نے ایمرجنسی کا پیغام بھیجا اور وزیراعظم سے ملاقات کی اور ڈرافٹ پیش کیا۔
ان کا کہنا تھاکہ معاہدے پر دستخط وزیراعظم سے پوچھ کر کیے ہیں، میں نے جو دستخط کیے وزیراعظم کی مرضی سے کیے۔
ان کا کہنا تھاکہ امجد نیازی نے قرار داد اسمبلی میں پیش کی ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ  کا کہنا تھا کہ عمران خان اب ان کو کچھ دینے کو تیار نہیں۔
وزیراعظم عمران خان کے حوالے سے وفاقی وزیر کا کہنا تھاکہ میں ڈرا دھمکا نہیں رہا لیکن ریاست رٹ قائم رکھنے کی بھرپور کوشش کرے گی، قوم کو بتانا چاہتا ہوں کہ عمران خان کی بھرپورکوشش ہے کہ یہ مسئلہ حل ہو اور عمران خان ریاست کی رٹ کو قائم کریں گے۔
ان کا کہنا تھاکہ وزیراعظم جو حکم دیں گے وزارت داخلہ ماننے کی پابند ہے، ہم نے بھرپور کوشش کرلی اور عمران خان اب ان کو کچھ دینے کو تیار نہیں، ان کو راستے میں روکنے کی بھرپور کوشش کی جائے گی

پنجاب میں رینجرز کو مظاہرین کو روکنے کیلئے اسلحہ استعمال کرنے کی اجازت دے دی گئی
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبے میں قیام امن کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہر ممکن اقدامات کی ہدایت کی ہے
پنجاب میں رینجرز دو ماہ کے لیے طلب کی گئی ہے۔ آج امن و امان سے متعلق اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ معمولات زندگی متاثر کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، عوام کے جان ومال کا تحفظ ریاست کی اولین ذمے داری ہے، انہوں نے کہا کہ ریاست اپنی یہ ذمے داری ہر صورت نبھائے گی۔
ملک میں افرا تفری کی صورتِ حال اور قیادت کا فقدان ہے:قائد حزب اختلاف شہباز شریف
قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے الزام عائد کیا ہے کہ وفاقی وزراء امن و امان کی صورتِ حال پر متضاد بیانات دے رہے ہیں۔
شہباز شریف کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر کہتے ہیں وزیراعظم کالعدم جماعت سے 2020 میں ہونے والے معاہدے سے لاعلم ہیں، ملک میں افرا تفری کی صورتِ حال اور قیادت کا فقدان ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ حکومتی مشینری مکمل طور پر بےخبر ہے، یہی عمران خان کا پاکستان پر حکومت کا طریقہ ہے