گستاخانہ خاکے، جمعیت علماء اسلام کا پریس کلب کے باہر احتجاج

گستاخانہ خاکے، جمعیت علماء اسلام کا پریس کلب کے باہر احتجاج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید ) فرانس میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف جمعیت علماء اسلام کا پریس کلب کے باہر احتجاج، مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا امجد کی سربراہی میں احتجاجی مظاہرہ جاری، مظاہرین کا فرانسیسی مصنوعات کی حکومتی سطح پر بائیکاٹ اور فرانسی سفیر کی ملک بدری پر فورا عمل کرنے کا مطالبہ۔      

تفصیلات کے مطابق فرانس میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف جمعیت علماء اسلام ف کے عہدیداران و کارکنان کا پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ، مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا امجد، امیر جمعیت علماء اسلام ضلع لاہور مولانا نعیم الدین، جنرل سیکرٹری جمعیت علمائے اسلام ضلع لاہور مفتی عبدالحفیظ، مولانا سلیم اللہ قادری سمیت کارکنان کی بڑی تعداد میں شرکت، مظاہرین کیجانب سے فرانس مخالف نعرے بازی کی گئی، مولانا امجد کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر فرانسیسی اشیاء کے بائیکاٹ سمیت سفیر کی ملک بدری پر فورا عمل کیا جائے۔ س حوالے سے حکومت کو ٹھوس موقف اختیار کرنا چاہیے۔ فرانسیسی صد کو ٹھوس جواب دینے کے لیے اسلامی عالمی اتحاد کا اجلاس بلایا جائے۔ عالمی سطح پر مسلم ممالک ملکر فرانس کو بھرپور جواب دیں۔       

دوسری طرف فرانس میں نازیبا اور گستاخانہ خاکوں کیخلاف ہیڈماسٹر ایسوسی ایشن ایکس ایم سی ایل کیڈر کا بھی  پریس کلب کے باہر احتجاج، ہیڈماسٹروں کی جانب سے نعرے بازی کی گئی۔  

احتجاج میں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر ہیڈ ماسٹر ایسوسی ایشن اشفاق یونس کا کہنا تھا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی شان میں گستاخی کسی صورت قابل قبول نہیں، حکومت کو چاہیے کہ وہ اپنا احتجاج عالمی برادری کو ریکارڈ کروائے۔جنرل سیکرٹری اللہ رکھا نے تاجر برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فرانسیسی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کریں۔     

Azhar Thiraj

Senior Content Writer